اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت: انجیلا - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے درپیش عالمی چیلنجوں کودیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

By

Published : Sep 22, 2020, 12:22 PM IST

جرمنی چانسلر انجیلا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالگرہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسی کے مطابق تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے'۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انفرادی رکن ملک اقوام متحدہ کے صحیح کام کے دوران پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔

چانسلر مرکل نے کہا 'ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں اور اسی طرح ہم دوسرے کی پریشانیوں کے بھی ساتھ ہیں۔ ہم ایک ہی دنیا ہیں'۔

انہوں نے اس دوران جرمنی کے دعویٰ کو بھی پیش کیا اور کہا کہ جرمنی سلامتی کونسل میں کوئی بھی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی، بیلجیم، ڈومینیکن ریپبلک، ایسٹونیہ، انڈونیشیا، نائجر، جنوبی افریقہ، تیونس، ویتنام اور سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس اس وقت یو این ایس سی کے غیر مستقل رکن ملک ہیں جبکہ روس، چین، فرانس، امریکہ اور برطانیہ اس کے مستقل ممبر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details