آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین احمد شریف کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
چیرمین حیدرآباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آندھراپردیش میں کورونا کیسیز میں دن بہ دن اضاف ہورہا ہے، ریاست میں عوام کے ساتھ کئی عوامی رہنما بھی اس وبا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
احمد شریف کا حیدرآباد کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ کونسل کے ارکان اور تلگو دیشم کے رہنماوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ تلگو ریاستوں کے متعدد ارکان اسمبلی اور سیاسی رہنما کورونا کی لپیٹ میں آئے ہیں، جن میں سے کئی صحتیاب ہوئے اور کچھ زیر علاج اور الگ تھلگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خوبصورت ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا برا حال