ویزاگ کمشنر پولیس ویزاگ آر کے مینا نے یہ احکام جاری کئے جو 31 مارچ تک نافذ العمل رہیں گے۔
پولیس نے کہا کہ 'صحت عامہ، عوامی سلامتی کے لئے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے یہ دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ 'تمام طرح کے مظاہروں،جلوسوں اور احتجاجوں پر پابندی عائد رہے گی۔ سماجی، ثقافی، سیاسی، مذہبی، تعلیمی، کھیل کود کی سرگرمیوں، سمیناروں اور کانفرنسوں کے لئے عوام کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔