ہائی کورٹ نے کہا کہ اسی مسئلہ پر ایک عرضی سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے اسی لئے اس معاملہ کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کی جاتی ہے۔پنچایت راج کے دفتر پر برسراقتدار جماعت کی پارٹی کا رنگ کرنے کے خلاف گنٹور ضلع سے تعلق رکھنے والا سماجی جہد کار قبل ازیں ہائی کورٹ سے رجوع ہوا تھا۔
آندھرا پردیچ : سرکاری عمارتوں پر حکمران جماعت کا رنگ اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکمران جماعت کے رنگ کو عمارت سے نکال دینے کی ہدایت دی تھی۔ہائی کورٹ کے ان احکام کے خلاف ریاستی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔عدالت عظمی نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔
اس فیصلہ کے بعد حکومت نے برسراقتدار جماعت وائی ایس آرکانگریس کے جھنڈے کے رنگ کے علاوہ ایک نیا رنگ اضافہ کرتے ہوئے جی او 623جاری کیا تھا۔اس سرکاری احکام کے ساتھ ہی پنچایت راج کی عمارت کے دفتر کو کئے گئے رنگ کے ساتھ ایک اور مٹی کے رنگ کا اضافہ کیاگیاتھا۔
اس پرسومانجنیلونامی وکیل نے مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا تھاکہ ریاستی حکومت نے عدالت کی توہین کی ہے۔اس معاملہ کی سماعت بنچ نے کی اور عدالت کے احکام کو نہ ماننے پر حاضر عدالت ہونے کی چیف سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔اس ہدایت کے بعد آج چیف سکریٹری اور دیگر عہدیدار حاضر عدالت ہوئے۔