اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے68 نئے مثبت معاملات درج - corona virus

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے68 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے68 نئے مثبت معاملات درج
آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے68 نئے مثبت معاملات درج

By

Published : May 21, 2020, 5:15 PM IST

نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2407تک جاپہنچی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔43 افراد کے روبہ صحت ہونے پر ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے68 نئے مثبت معاملات درج

جبکہ ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1639ہوگئی ہے۔ریاست کے مختلف اسپتالوں میں فی الحال 715افراد زیرعلاج ہیں۔آج درج کردہ معاملات میں ضلع چتورمیں 6،نیلورمیں 4متاثرین حال ہی میں پڑوسی ریاست تمل ناڈو کے کوئمبیوڈومارکٹ سے واپس ہوئے تھے۔

یہاں بڑے پیمانہ پر اس وبا کے متاثرین کی تعداد دیکھی گئی تھی۔ ضلع کرنول میں اس موذی مرض سے مزید ایک موت موت ہوئی ہے۔اس طرح اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 53تک جاپہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details