اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کی جانچ میں اے پی سرفہرست ۔ جگن کا دعوی - jagan mohan reddy

آندھراپردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی ریاست کورونا کی جانچ کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔انہوں نے تاڑے پلی گوڑم میں واقع اپنے کیمپ آفس سے اسپندنا پروگرام کے تحت ضلع کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہاکہ اے پی،کورونا کی جانچ کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔

کورونا کی جانچ میں اے پی سرفہرست ۔ جگن کا دعوی
کورونا کی جانچ میں اے پی سرفہرست ۔ جگن کا دعوی

By

Published : Jul 28, 2020, 7:39 PM IST

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر روز 50ہزار سے زائد ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ 19 وبا کو روکنے کے سلسلہ میں عہدیداروں اور کلکٹرس کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ اگرچہ کہ ریاست میں ایک لاکھ سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں تاہم ان میں سے نصف تعداد روبہ صحت ہوگئی ہے۔

کورونا کی جانچ میں اے پی سرفہرست ۔ جگن کا دعوی

کورونا سے اموات کی شرح ملک میں 2.5فیصد ہے جبکہ ریاست میں یہ شرح صرف 1.06فیصد ہی درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے 85فیصد سے زائد مریض گھروں میں ہی روبہ صحت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے علاج اوراحتیاط کے بارے میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔

ہر گاوں اور وارڈ سکریٹریٹ میں پوسٹرس لگائے جانے چاہئے۔عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کال سنٹرس کی کارکردگی پر مسلسل نظررکھے۔ہم کورونا کے مریضوں پر گھروں میں ہی نظر رکھیں گے۔ڈاکٹرس کو چاہئے کہ ان کی صحت پر وقتا فوقتا نظر رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details