آندھراپردیش قانون ساز کونسل کو ختم کرنے کا امکان - andhra pradesh legislative council
آندھراپردیش حکومت قانون ساز کونسل کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی اس کا اسمبلی میں اعلان کرسکتے ہیں۔
تینوں دارالحکومتوں کا بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے جانے کے بعد قانون ساز کونسل کی ضرورت ہےیا نہیں اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں وائی ایس آر کے رہنماؤں نے جمعرات کے روز کونسل کے خاتمے پر اسمبلی میں بحث ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز کونسل کو ختم کرنے کے لئے مقننہ میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔ تاہم، کچھ وزراء نے وزیر اعلی سے اپوزیشن کے خطرے کے پیش نظر اسے منسوخ کرنے کو کہا ہے۔
بتایا گیا کہ وزیر اعلی نے وزرا اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ کونسل کو ختم کرنے کے طریقہ کار پرگفتگو کی اور یہ بھی دیکھا گیا کہ ماضی میں آنجہانی وزیر اعلی این ٹی راما راو نے کونسل کو ختم کیا تو یہ کیسا عمل تھا۔؟
لیکن جب کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو حکومت پیر تک کیوں رک رہی ہے؟ کیا یہ فیصلہ حکمت عملی سے کیا گیا ہے؟ اس پر ابھی گرما گرم بحث چل رہی ہے۔
موجودہ کونسل کے ارکان توقع ہیکہ جون 2021 تک 27 کے قریب ایم ایل سیز ریٹائر ہوجائیں گے۔ ان میں سے 8 ایم ایل ایز کے کوٹے میں، 11 بلدیاتی اداروں کے کوٹہ میں، اور 6 گورنر کے ذریعہ نامزد کئے گئے ہیں۔