آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس اروپ کمار گوسوامی نے آج حلف لیا۔وجئے واڑہ کے تُملاپلی کلااکشیترم میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے ان کو حلف دلایا۔اس تقریب میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،بعض وکلا نے بھی شرکت کی۔
بعد ازاں جسٹس گوسوامی ہائیکورٹ پہنچے جہاں 11.30بجے دن سینئر ججس نے جسٹس گوسوامی کے ساتھ مل کر معاملات کی سماعت کی۔
آسام میں 1961میں پیداہوئے ارون گوسوامی نے گوہاٹی کے سرکاری لاکالج سے1985میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔1985میں انہوں نے وکیل کے طورپر اپنے نام کا اندراج کروایا۔