اس اجلاس میں ریاستی اسمبلی کے خصوصی سیشن کو تین دنوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی کی کسانوں اور اصل اپوزیشن تلگودیشم کی جانب سے شدید مخالفت کے درمیان اسمبلی کا تین روزہ سیشن منعقد کیاجارہا ہے۔
آندھراپردیش اسمبلی کا سہ روزہ سیشن - آندھراپردیش اسمبلی کا سہ روزہ سیشن
آندھراپردیش اسمبلی کے امور کو طئے کرنے والی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی اسمبلی کے خصوصی سیشن کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آندھراپردیش اسمبلی کا سہ روزہ سیشن
امراوتی کو دارلحکومت برقرار رکھنے کے معاملےکولیکر ریاست آندھراپردیش میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے، اور اسی کے پیش نظرآج کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت نے ہائی پاور کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری دیتے ہوئے دارلحکومت کی منتقلی کے فیصلے کو ہری جنھنڈی دکھائی ہے، جبکہ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تیکھی بحث ہورہی ہے۔