اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آندھرا حکومت 39 لاکھ طلبا کو اسکول کٹس فراہم کرے گی'

آندھراپردیش میں جگننا ودیا کانوکا اسکیم کے تحت حکومت 39 لاکھ طلبا کو اسکول کٹس فراہم کرے گی۔

andhra  government
'آندھرا حکومت 39 لاکھ طلبا کو اسکول کٹس فراہم کرے گی'

By

Published : Aug 5, 2020, 11:59 AM IST

وزیراعلی کے دفتر (سی ایم او) کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آندھراپردیش میں اسکول جانے والے 39 لاکھ بچوں کو جگننا ودیا کانوکا اسکیمکے تحت بیگ، یونیفارم، کتابیں اور دیگر سامان پر مشتمل اسکول کٹسز دی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'یہ منا بادی نیڈو اسکیم کے فیز 1 کے تحت 15،715 اسکولز کی بحالی کے طور پر انجام دیا جائے گا۔ وزیراعلی (سی ایم) ریڈی نے اپنے تاڈہ پلی کیمپ آفس میں اس اقدام کے آخری مرحلے کا جائزہ لیا ہے'۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہر اسکول میں شفاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں خاص طور پر فکر مند ہیں۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سہولت کی بحالی بھی اتنا ہی اہم ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اسکولز کے مواد کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے اور مناسب حفظان صحت کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہئے'۔

وزیر اعلی کو باقی 31،073 تعلیمی اداروں میں سے مرحلہ 2 اور 3 کے بارے میں کام کے بارے میں بتایا گیا ، اور اس کی لاگت کا تخمینہ 7،700 کروڑ روپے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں تقریبا 14،585 تعلیمی اداروں کا احاطہ ہوگا، جو 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں 30 جون 2021 تک تقریبا 16،489 تعلیمی اداروں کی نشاندہی کی جائے گی۔

حکومت نے حال ہی میں مسابقتی امتحانات پر توجہ دینے کے لئے کوچنگ سنٹرز پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

بیان نے مزید کہا ہے کہ 'ہم طلباء کو آئی آئی ٹی اور جے ای ای داخلے کے امتحانات کے قابل بنانے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کو سرکاری اداروں میں ایک مقررہ معمول کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details