فلم میں اداکاری کر رہے بالی وڈ اداکار رتک روشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ یہ فلم دنیا بھر کے 71 ملکوں میں ریلیز ہوگی۔
ای ٹی وی سے بات چیت میں آنند کمار نے کہا کہ فلم 'سپر 30' صرف میری کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ ان تمام اساتذہ کی کہانی ہے جو خود محنت کر کے بچوں کو ایک بہتر مستقبل دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
آنند نے کہا کہ فلم کی خاصیت یہ ہے کی جو بھی بچے اس فلم میں کردار ادا ک رہے ہیں، وہ بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ بالی وڈ میں زیادات ر بہار کی منفی تصویر پیش کی گئی ہے، لیکن، 'سپر 30' دیکھنے کے بعد لوگ کہیں گے کہ بہار بھی کسی سے کم نہیں ہے۔