ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ یہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ضروری اشیاء کی دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم رہائشی علاقوں میں لوگوں کی شکایت ہے کہ دکانداروں کے پاس سامان ہی نہیں ہے اس لیے تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے.
اناج منڈی ہی بند تو سپلائی کہاں سے ہوگی؟ - اناج منڈی ہی بند
دارالحکومت دہلی کی اناج منڈی سے تقریبا دہلی کے مختلف علاقوں میں اناج سپلائی کیا جاتا ہے لیکن وہیں پر جب تمام دوکانیں بند ہونگی تو پھر سپلائی کیسے ممکن ہوگی۔
اناج منڈی ہی بند تو سپلائی کہاں سے ہوگی؟
اناج منڈی کے مزدوروں نے بتایا کہ ’جب سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تب سے دکانیں بند ہیں اب نہ تو اپنے گھر جاسکتے ہیں اور نہ ہی یہاں کہیں رہنے کا کوئی ٹھکانہ ہے، سڑکوں پر ہی اپنی راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد تقریبا چھ سو تک پہچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے وہیں صرف دہلی میں اس سے متأثرہ افراد کی تعداد 35 پہنچ چکی ہے۔