اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک کے جنگلاتی رقبہ میں 5188 مربع کلومیٹر کا اضافہ - موسمیاتی تبدیلی

ملک کے جنگلات اور درختوں کے رقبہ میں دو سال کےے دوران 5،188 مربع کلومیٹر یعنی 0.65 فیصد بڑھ کر 8،07،276 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

An increase of 5188 sq km in the forest area of the country
ملک کے جنگلاتی رقبہ میں 5188 مربع کلومیٹر کا اضافہ

By

Published : Dec 30, 2019, 3:28 PM IST

جنگلات و ماحولیات، اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو 'ملک کے جنگل کے علاقے کی پوزیشن رپورٹ، 2019' جاری کی۔

بھارتی جنگلات سروے کی طرف سے تیار اس دو سالہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال میں جنگل کے رقبہ میں جنگل 330 مربع کلومیٹر گھٹ گئے ہیں، جبکہ ان کے باہر 4،306 مربع کلومیٹر بڑھے ہیں۔

جنگلوں کا کل رقبہ 7،12،249 مربع کلومیٹر درج کیا گیا ہے جو ملک کے جنگلاتی علاقے کا 21.67 فیصد ہے۔ درختوں والے علاقے 95،027 مربع کلومیٹر درج کیے گئے جو کل اراضی علاقے کا 2.89 فیصد ہے۔

جنگل اور درختوں کارقبہ 2017 کی رپورٹ میں 8،02،088 مربع کلومیٹر درج کیا گیا تھا جو آج جاری رپورٹ میں 5،188 مربع کلومیٹر بڑھ کر 8،07،276 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا۔ یہ ملک کی مجموری اراضی کا 24.56 فیصد ہے۔

جاوڈیکر نے کہا کہ دنیا کے مجموعی اراضی رقبہ کا محض 2.4 فیصد بھارت میں ہے جبکہ دنیا کی 17 فیصد آبادی اور 18 فیصد لائیوسٹاک ہمارے ملک میں ہے۔

آبادی اور لائیوسٹاک کے دباؤ کے باوجود بھارت ان چند ممالک میں ہے جہاں جنگل بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل دوسرا سروے ہے جس میں جنگل بڑھنے کی بات سامنے آئی ہے۔ چار سال میں ملک میں جنگل اور درختوں کے رقبہ 13 ہزار مربع کلو میٹر بڑھ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details