انہوں نے کہا کہ 'کرگل میں پاکستان کو چین کی حمایت نہیں ملی تھی لیکن گلوان وادی میں دراندازی کی نوعیت مختلف ہے اور اگر کوئی پر امن تصفیہ نہیں ہوا تو دو محاذوں والی جنگ کے امکانات ہو سکتے ہیں۔'
سرکردہ دفاعی تجزیہ نگار وکرم جیت سنگھ سے ای ٹی وی بھارت اردو کے ایڈیٹر خورشید وانی کی خاص بات چیت وکرم جیت سنگھ جو کرگل جنگ کی رپورٹنگ کر چکے ہیں، نے انٹرویو میں اپنے تجربات بیان کئے۔
انہوں نے کہا کہ 'کس طرح سے ایک کمانڈگ آفیسر کو بتایا گیا کہ وہ ان کی فیملی کے لئے وصیت تحریر کریں کیوںکہ پاکستانی افواج کی گولہ باری اتنی شدید تھی کہ اس میں جان گنوانے کا خطرہ تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'پاکستانی فوج نے بھی کرگل جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کو کسی بھی محاذ پر بھارت کے سامنے برتری حاصل نہیں ہو سکی۔ چنانچہ بھارت کی موثر فوجی کارروائی اور سفارتی کوششوں کے بعد لائن آف کنٹرول کی سابقہ پوزیشن بحال ہو گئی۔'