اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو تنازع: سجاد سبحان راتھر کی وضاحت

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقہ شاہ جمال  کے احتجاج میں موجود ایک نقاب پوش خاتون کی مبینہ تصویر یہ کہہ کر ہندی اخبارات میں شائع ہوئی کہ یہ اے ایم یو طلبا یونین کے سابق نائب صدر سجاد سبحان راتھر ہیں۔

amu students union vice president sajjad subhan rathore press conference against hindi news papers
اے ایم یو طلبا یونین کے سابق نائب صدر سجاد سبحان راتھر کی صفائی

By

Published : Feb 2, 2020, 8:31 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:43 PM IST

اس مبینہ تصویر پر سجاد سبحان راتھر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے انہیں بے حد تکلیف ہوئی ہے کیوںکہ اس کے ذریعے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔'

اے ایم یو تنازع: سجاد سبحان راتھر کی وضاحت

واضح رہے کہ سجاد سبحان راتھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق نائب صدر ہیں جن کا تعلق کشمیر سے ہے۔

علی گڑھ کے شاہ جمال علاقے میں واقع 'عید گاہ' میں گذشتہ چار دنوں سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

سجاد سبحان راتھر نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ 'ہندی اخبارات میں یہ بات شائع کی گئی ہے کہ وہ نقاب پہن کر فرار ہوگئے۔'

سجاد سبحان راتھر کے مطابق وہ احتجاج کر رہی خواتین کی پریشانیوں کو جاننے کے لیے وہاں گئے تھے مگر انہیں کشمیری ہونے کے سبب بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں سجاد سبحان راتھر نے پریس کانفرنس کر کے وضاحت پیش کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ 'ان کی مبینہ تصویر کے ذریعہ دراصل ایک خاتون کی بے عزتی کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ 'انہیں خواہ مخواہ بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیوںکہ انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details