طلبا کا پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے کے خلاف احتجاج
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے آج سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مختلف قسم کی پینٹنگ بناکر احتجاج کیا۔
طلبا کا پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پچھلے 53 دنوں سے مستقل سی اے اے، این آر سی کے خلاف باب سید پر احتجاج چل رہا ہے جس میں طلباء و طالبات نے مختلف قسم کی پینٹنگز بنائیں۔
طلبا کا کہنا ہے کہ 'مرکزی حکومت مذہب کے نام پر ہم کو بانٹ رہی ہے، ایک طریقے سے مرکزی حکومت اس وقت ہم کو بانٹنے میں کینچی کی طرح کام کر رہی ہے۔ قومی پرچم میں ہم سب ایک ہیں لیکن پھر بھی ہم کو بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'
وہیں دوسرے طالب علم محمد فرقان نے ایک خالی شیٹ پر کچھ نہ بنا کر بتایا کہ 'یہ میں نے ملک کا آئین بنایا ہے جو میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کسی چیز کو نہیں سمجھتے ہیں، ان لیے کچھ بنانا اور لکھنا بے کار ہے اس لیے میں خالی شیٹ ہی ان کو دینا چاہتا ہوں۔'
طالب علم سمیر انجم نے بتایا کہ 'میں یہ بنا رہا ہوں جو حکومت ہمیں بانٹنا چاہتی ہے اور بانٹ رہی ہے۔ اس کو میں قومی پرچم میں دکھانا چاہ رہا ہوں کہ "پلیز ڈو نوٹ ڈیوائڈ اینڈ رول"
الا طارق نامی طالبہ نے بتایا کہ '15 دسمبر کو جو اے ایم یو میں حادثہ ہوا تھا میں وہ دکھا رہی ہوں۔ اس میں باب سید ہے، کالا گیٹ ہے جس کو پولیس نے توڑ دیا تھا اور یہ ہمارے طلبا ہے جو گیٹ کے پاس ہے اور ادھر سے پولیس فائرنگ کر رہی ہے۔'
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:07 PM IST