اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندھی جی کی زندگی پر کارٹون کی نمائش

کیرلا کارٹون اکیڈمی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جدید بھارتی زبان کے زیر اہتمام تین روزہ کارٹون ورکشاپ اور گیلری کا اہتمام کیا گیا۔

گاندھی جی کی زندگی پر کارٹون ورکشاپ اور گیلرلی

By

Published : Oct 24, 2019, 3:20 PM IST

یہ نمائش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے معین الدین احمد آرٹ گیلری میں کی گئی۔ کارٹون ورکشاپ میں گاندھی کی زندگی سے متعلق مختلف تصاویر نمائش کی گئی ہیں۔

گاندھی جی کی زندگی پر کارٹون ورکشاپ اور گیلرلی

ڈاکٹر ٹی این ساتھیسن نے بتایا کہ کارٹونسٹ سوچیر ناتھ کیرلا سے ہیں اور وہ کیرلا کارٹون اکیڈمی کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے ملیالم کارٹون کی تاریخ بھی لکھی ہے۔

یہاں پر وہ ورکشاپ چلا رہے ہیں، جس میں بچوں کو کارٹون کیا ہے، کیسے بنائے جاتے ہیں ان کی باریکی اور ضروری چیزیں بتائیں اور کارٹون سے متعلق ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئیں۔

ڈاکٹر ٹی این ساتھیسن نے بتایا یہ نمائش تین دن تک چلے گی جس میں گاندھی جی کی مختلف تصاویر کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ کا آج پہلا دن ہے۔

اے ایم یو کی طالبہ سمن نے بتایا کہ ہم یہاں کارٹون کی ورکشاپ میں حصہ لینے آئے ہیں جس میں ہم لوگ کو نئی تکنیک سیکھنے کو مل رہی ہے۔ کارٹون کو کیسے بنائیں، چہرے کو کارٹون میں کیسے تبدیل کریں، اس ورکشاپ میں ہم لوگوں کو موقع مل رہا ہے، جس میں ہم اپنی سوچ اور خیال کو سامنے رکھ رہے ہیں۔

یہ ایک قومی سطح کی ورکشاپ ہے ۔گاندھی جی سے متعلق کارٹون بنائے جارہے ہیں گاندھی جی کے موومنٹ کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ کارٹون سے متعلق سبھی چیزیں بتائی جارہی ہیں اور ہم کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔


کارٹون میں سب سے مشکل چیز ہوتی ہیں خصوصیت کی گرفت کرنا، خیال کیجئے میں اپنی کارٹون بنا رہی ہوں تو کوئی ایک چیز جو میرے چہرے میں ہیں وہ کارٹون میں ملنی چاہیے، ہونی چاہیے جس سے معلوم چلے کہ یہ میرا کارٹون ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details