عالمی شہرت یافتہعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا مرکز برائے فاصلاتی تعلیم، تعلیمی سال 2019-20 کے لیے 10 جولائی 2020 سے آن لائن امتحانات شروع کرنے جا رہا ہے۔
اے ایم یو مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے بتایا کہ 'پی جی ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورسیز اور بی ایل آئی ایس کے 700 طلبا و طالبات کیوریو (QURIO) آن لائن امتحان سسٹم کے ذریعے امتحان میں شامل ہوں گے'۔
پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے بتایا ہے کہ 'طلبا کے لئے فی الوقت ماک امتحان کرایا جارہا ہے تاکہ اصل امتحان کے وقت انہیں کوئی دشواری نہ ہو'۔