اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کی صد سالہ تقریب آج، مودی کریں گے خطاب - وزیر آعظم علیگ برادری سے خطاب

اس تقریب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' مہمان اعزازی کے طور پر خطاب کریں گے۔

اے ایم یو کی صد سالہ تقریب آج، مودی کریں گے خطاب
اے ایم یو کی صد سالہ تقریب آج، مودی کریں گے خطاب

By

Published : Dec 22, 2020, 7:23 AM IST

Updated : Dec 22, 2020, 7:54 AM IST

معروف تعلیمی ادارہ اور سر سید احمد خان کی خوابوں کی تعبیر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی آج صد سالہ تقریب ہے۔ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس تقریب کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وہیں اس تقریب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' مہمان اعزازی کے طور پر خطاب کریں گے۔

اے ایم یو صدی تقریب

اے ایم یو کی آج ہونے والی تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی، اس پر وقار تقریب کا آغاز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حسب روایت قرآن پاک کی تلاوت سے ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی جا چکی ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ایک خاص (پانچ روپے) ڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا کریں گے، خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرنے کے بعد وزیر اعظم علیگ برادری سے خطاب کریں گے۔

اے ایم یو صدی تقریبات کی تفصیلات

دریں اثناء یونیورسٹی کی مرکزی عمارت ایڈمنسٹریٹیو بلاک، سینٹینری گیٹ، انجینئرنگ کالج، پالی ٹیکنک، موریسن کورٹ روڈ، وکٹوریہ گیٹ، یونیورسٹی مسجد، اسٹریچی ہال، سرسید ہاؤس کو 17 اور 18 دسمبر کی شام برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی کے طلباء اور طلباء رہنماؤں نے وزیراعظم کو مہمان خصوصی بنائے جانے کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے فیصلے کی مخالفت بھی کی تھی۔

طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے طلباء اور اس کے اقلیتی کردار کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محمڈن اینگلو اورینٹل کالج یکم دسمبر 1920 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا اور 17 دسمبر کو اس وقت کے وائس چانسلر محمد علی محمد خان راجہ آف محمودآباد کے بدست یونیورسٹی کا افتتاح عمل میں آیا۔

Last Updated : Dec 22, 2020, 7:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details