بھارت کی معروف تعلیم گاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، شعبہ میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سلمان خلیل کو حیدر آباد میں منعقدہ دسویں بین الاقوامی سائنسٹسٹ ایوارڈ میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
حیدرآباد کی 'وی ڈی ٹیکنالوجی فیکٹری' انجینئرنگ، سائنس اور میڈیسن کے میدان میں ریسرچ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ اس برس دسویں بین الاقوامی سائنٹسٹ ایوارڈ میں اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان خلیل کو بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔