اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کی اپیل

ریاست پنجاب سے کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر میں پھنسے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے دونوں ریاستوں کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل
کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل

By

Published : Apr 26, 2020, 10:50 PM IST

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان کشمیر میں پھنسے پنجابیوں کے اہل خانہ پریشان ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 200 سے زیادہ پنجابی کشمیر میں پھنس گئے ہیں۔ ان میں سے 35 افراد امرتسر سے ہیں۔

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل

یہ لوگ کشمیر میں لکڑی کا کام کرنے گئے تھے۔ اب ان کے اہل خانہ نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ان کو واپس بلا لے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے۔ ایسے میں کئی لوگ جہاں کام کرنے گئے وہیں پھنس گئے۔ اس طرح پنجاب سے کام کرنے گئے لوگ کشمیر میں پھنس گئے ہیں۔

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریبا دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل

بھارت میں کورونا وائرس سے 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 824 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 5804 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کشمیر میں پھنسے لوگوں کو واپس بلانے کی اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details