اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امرپالی پروجیکٹ: جے پی مارگن کی جائیداد قرق کرنے کا ای ڈی کو حکم - امرپالی پروجیکٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز امرپالی گروپ معاملے میں مالی مشاورتی کمپنی جے پی مارگن کی جائیداد قرق کرنے کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو حکم دیا۔

امرپالی پروجیکٹ: جے پی مارگن کی جائیداد قرق کرنے کا ای ڈی کو حکم
امرپالی پروجیکٹ: جے پی مارگن کی جائیداد قرق کرنے کا ای ڈی کو حکم

By

Published : May 22, 2020, 11:11 PM IST

جسٹس ارون کمار مشرا اور جسٹس اودے امیش للت کی بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب اسے ای ڈی نے بتایا کہ جے پی مارگن کے کھاتوں میں 187 کروڑ روپے ہیں، جو امرپالی میں ہوئے غبن سے وابستہ ہیں۔

اس کے بعد بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جے پی مارگن کی جائیداد قرق کرنے جیسے کارروائی کی اجازت دے دی۔

امرپالی کے نامکمل پروجیکٹ کے سلسلے میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے مرکزی حکومت سے نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کو 500 کروڑ روپے کا فنڈ دینے اور جی ایس ٹی میں 1000 کروڑ روپے کی رعاعت پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے کہ پروجیکٹ پورے کرنے کی ذمہ داری این بی سی سی کو سونپی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران امرپالی کی جائیداد کی فروخت سے فنڈ حاصل کرنے سے متعلق بھی بحث ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details