کانگریس رکن پارلیمان اھیر رنجن چودھری نے گزشتہ روز ایوان میں کہا تھا کہ امت شاہ جب مغربی بنگال گئے تھے تو شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے۔
امت شاہ نے ادھیر رنجن چودھری کے الزامات کا جواب دیا ادھیر رنجن چودھری کے اس بیان پر امت شاہ نے صفائی پیش کی کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر نہیں بلکہ دوسری جگہ بیٹھے تھے۔
امت شاہ نے بتایا کہ 'وہ زائرین کے لیے مقرر کردہ وِنڈو پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جواہر لال نہرو رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے متعدد الزامات عائد کئے تھے جس میں اس بات کا بھی ذکر تھا کہ بی جے پی رہنما شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے۔