اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے لڑنے والوں کو خراج تحسین - ڈاکٹرز،نرسیز،پولیس صفائی ورکرز کورونا جنگجو ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کووڈ 19 جیسی خطرناک وبا پر کام کرنے والے افسران کی سراہنا کی اور انھیں بہادر اور جنگجو قرار دیا۔

کورونا جنگجووں کو خراج تحسین
کورونا جنگجووں کو خراج تحسین

By

Published : Apr 8, 2020, 9:52 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کوویڈ 19 جیسی خطرناک وبا پر کام کرنے والے افسران کی سراہنا کی اور انھیں بہادر اور جنگجو قرار دیا۔

امت شاہ نے کہا کہ 'بحران کے اس وقت میں پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس وبا کے خاتمے کی لڑائی لڑرہا ہے جس میں کورونا جنگجو سب سے آگے ہیں اور میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں.'

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان جنگجووں کی خدمات کا تنیجہ مستقبل کی انسانیت پر پڑے گا۔ اور دبارہ ملک کے حالات اچھے ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،نرسیز،پارامیڈیکز،سانیٹیشن ورکرز پولیس اور اشیائے ضروریہ فراہم کرنے والے ورکرز،بینک اسٹاف اور سرکاری ملازمین خود کو جوکھم میں ڈال کرلوگوں کے تحفظ کا کام کررہے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت کے مطابق بھارت میں اب تک 5194 کیسز ہوچکے ہیں، 4643 تازہ کیسز ہیں جبکہ 401 صحتیاب ہوئے ہیں، اور اس مرض میں مبتلا ہوکر مرنے والے افراد کی تعداد 149 ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details