در اصل وزیر داخلہ گزشتہ روز دہلی کے بابر پور اسمبلی حلقے میں انتخابی ریلی کررہے تھے اسی دوران انہوں نے شاہین باغ میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کا 'بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن یہاں بابرپور میں دبے، کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے'۔
اس سے قبل بھی شاہ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں'۔