اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امیت شاہ کا شہید جوانوں کو خراج عقیدت - east laddakh

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مشرقی لداخ میں وادی گالوان میں شہید ہوئے بھارتی فوج کے جوانوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

امیت شاہ کا شہید جوانوں کو خراج
امیت شاہ کا شہید جوانوں کو خراج

By

Published : Jun 18, 2020, 8:26 PM IST

انہوں نے کہا کہ لداخ کے گلوان میں مادر وطن کی حفاظت کے دوران اپنے بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مادر وطن کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے اپنے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ناقابل فراموش بہادری اپنی سرزمین کے تئیں عزم کا اظہار ہے۔

امیت شاہ کا شہید جوانوں کو خراج

انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ میں ان خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے عظیم بہادروں سے بھارتی فوج کو قابل فخر بنایا ہے۔ بھارت ہمیشہ ان کی قربانیوں کا قرض دار رہے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اورمودی حکومت پورے عزم کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ زخمی فوجیوں کی فوری طور سے صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پیر کو وادی گالوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ خونی تصادم میں بیس فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ تصادم میں بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details