اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر داخلہ کی یقنی دہانی پرڈاکٹروں نے اپنا علامتی احتجاج واپس لیا - آئی ایم اے اور امیت شاہ کی بات چیت

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات چیت کے بعد اپنا علامتی احتجاج واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، در حقیقت ڈاکٹروں پر حملے کے خلاف آئی ایم اے نے آج رات 9 بجے علامتی مظاہرہ کرنے اور کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ کی یقنی دہانی پرڈاکٹروں نے اپنا علامتی احتجاج واپس لیا
وزیر داخلہ کی یقنی دہانی پرڈاکٹروں نے اپنا علامتی احتجاج واپس لیا

By

Published : Apr 22, 2020, 1:10 PM IST

انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے ڈاکٹروں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ ٹویٹر

بات چیت دوران امیت شاہ نے کہا 'ہمارے ڈاکٹروں کی اپنے کام کے مقام پر سیکورٹی اور ساکھ سے سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے لئے ہر وقت سازگار ماحول کو یقینی بنائیں، میں نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا ہے کہ مودی حکومت ان کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ مجوزہ احتجاج پر دوبارہ غور کریں۔

وہیں اینڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے کہا کہ آج ہماری وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر صحت اور عہدیداروں سے بات چیت ہوئی، خاص طور پر وزیر داخلہ امت شاہ پورے معاملے کو سمجھ رہے ہیں اور پریشان ہیں، 'حکومت ہند نے ڈاکٹروں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہمیں حکومت پر اعتماد ہے، لہذا ہم احتجاج واپس لے رہے ہیں'۔

انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کورونا وائرس کی بیماری کے علاج کی ذمہ داریوں میں مصروف کچھ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جسے اس نے آج واپس لے لیا ہے۔

خاص بات یہ ہے ملک کی متعدد ریاستوں سے ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ اور گھروں میں داخلے سے انکار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے ملک کے تمام ڈاکٹر اور طبی عملہ ناراض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details