اردو

urdu

By

Published : Sep 23, 2020, 3:07 AM IST

ETV Bharat / bharat

امیت شاہ نے جموں کشمیر سرکاری زبان بل کی منظوری کی تعریف کی

وزیر داخلہ نے ٹویٹ کر نریندر مودی کے عزم کو دہراتے ہوئے لکھا کہ مودی سرکار جموں و کشمیر کی عظمت کو واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Amit Shah
Amit Shah

جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل کی لوک سبھا میں منظوری پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لئے یہ ایک خواب پورے ہونے جیسا ہے اور اس سے علاقائی زبانوں کی ترقی بھی ہوگی۔ بل کی منظوری کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کی ثقافت کو اس بل کے ذریعہ بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے متوتر تین ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیت شاہ کا ٹویٹ

انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھا کہ ''جموں و کشمیر کی سرکاری زبان (ترمیمی) بل کا لوک سبھا میں منظور ہونا جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک انتہائی اہم دن ہے۔

یہ تاریخی بل جموں و کشمیر کے عوام کے خواب کو پورا کرتا ہے!

کشمیری، ڈوگری، اردو، ہندی اور انگریزی اب جموں و کشمیر کی سرکاری زبانیں ہوں گی۔''

ایک دوسرے ٹویٹ میں امیت شاہ نے لکھا ہے کہ ''اس بے مثال بل کے ذریعہ 'گوجری'، 'پہاڑی' اور 'پنجابی' جیسی اہم علاقائی زبانوں کی ترقی کے لئے بھی خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔

امیت شاہ کا ٹویٹ

نیز اس بل سے جموں و کشمیر آرٹس، ثقافت اور زبان اکیڈمی جیسے دیگر موجودہ ادارہ جاتی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔''

امیت شاہ نے آفیشل لینگویج بل کی منظوری کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ''جموں وکشمیر کی ثقافت کی بحالی کے لئے یہ بل نریندر مودی جی کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ میں اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امیت شاہ کا ٹویٹ

اسی کے ساتھ ہی میں جموں و کشمیر کی بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی سرکار جموں و کشمیر کی عظمت کو واپس لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details