اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امت شاہ نے کوئلے کے کان کی نیلامی پر اتھارٹی لیٹر تقسیم کیا

امت شاہ نے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئلے کے شعبے نے ان کی قیادت میں ایک خود کفیل بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

Amit Shah distributed authority letters to coal miners
امت شاہ نے کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کرنے والوں کو اتھارٹی لیٹر تقسیم کیا

By

Published : Jan 11, 2021, 9:10 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کوئلہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ دینے کے لئے ملک کے پہلے تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ ساتھ 'سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم ویب پورٹل' کا بھی افتتاح کیا گیا۔

امیت شاہ نے کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کرنے والوں کو اتھارٹی لیٹر تقسیم کیا

امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک طویل عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کوئلے کے شعبے میں عدم استحکام کو دور کیا جائے اور اس میں شفافیت آئے، جو کامیابی کے ساتھ ان کی حکومت میں پوری ہوچکی ہے۔

انہوں نے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئلے کے شعبے نے ان کی قیادت میں ایک خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واحد ونڈو تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کے عمل کے ساتھ اب چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بھی کوئلہ آسانی سے مل جائے گا۔ اس سے نہ صرف کوئلے کے شعبے میں شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروبار کو بھی فروغ ملے گا اور اس سے کوئلے کے شعبے کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 2022 تک 50 کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں بہت اہم کردار ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details