امت شاہ نے یہ جانکاری ٹویٹر کے ذریعے دی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ 'کورونا کے شروعاتی علامات نظر آنے پر میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹرز کے کہنے پر ہسپتال میں بھرتی ہو رہا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ آپ میں سے جو بھی گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کی کابینی وزیر کمل رانی ورون کی کورونا سے موت
خیال رہے ریاست اترپردیش کی کابینی وزیر کمل رانی ورون کورونا مثبت تھیں۔ ان کی آج موت ہو گئی ہے۔
کمل رانی ورون اترپردیش حکومت میں وزیر برائے تکنیکی تعلیم تھیں۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اٹھارہ جولائی کو ان کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، تب ہی انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا ایودھیا دورہ رد کر دیا ہے۔