اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایمس کے ڈاکٹر موہت سنگلا نے خودکشی کرلی - Dr. Mohat Singla

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس) کے ایک ڈاکٹر نے جنوبی دہلی کے گوتم نگر میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ایمس کے ڈاکٹر موہت سنگلا نے خودکشی کرلی
ایمس کے ڈاکٹر موہت سنگلا نے خودکشی کرلی

By

Published : Aug 14, 2020, 10:40 PM IST

پولیس افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ سہ پہر 03:10 منٹ پر حوض خاص پولیس کو گوتم نگر میں ایک بند کمرے سے بدبو آنے کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچی پولس نے دیکھا کہ ایک شخص پنکھے سے لٹکا ہوا تھا اور گھر اندر سے بند تھا اور لاش سے سڑنے کی بدبو آرہی تھی۔

مزید پڑھیں:

'جمہوریت کو کھوکھلا کرنے والوں کی کوششیں ناکام'

انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت ڈاکٹر موہت سنگلا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایمس کے پیڈیاٹرکس محکمہ میں تھے اور آخری مرتبہ منگل کے روز ڈیوٹی پر آئے تھے۔ حکام کے مطابق چنڈی گڑھ کے پنچکولا کے ڈاکٹر موہت 2006 سے تنہا رہ رہے تھے۔ پولس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details