کرسٹینا کوچ، ناسا کی خلاباز ہیں جو بہ طور ایک خاتون خلاباز کے طویل عرصہ تک خلا میں گزارنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ خلا میں 328 دن گزار کر صحیح سلامت زمین پر واپس آگئی ہیں۔
ویڈیو: کرسٹینا کوچ کی زمین پر واپسی امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بتایا کہ کوچ کے ساتھ یوروپی خلائی ایجنسی کی خلائی مسافر لوکا پرمیتانو اور روس کے خلائی مسافر الیکزینڈر رکترسوا بھی واپس لوٹ آئے ہیں۔
تاریخ رقم کرنے والی امریکی خلاباز کرسٹینا کوچ تینوں نے بھارتی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر واپسی کا سفر شروع کیا تھا اور تین گھنٹے 22 منٹ بعد دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر قزاقستان کے ججکاجگن شہر سے جنوب مشرق میں ان کی خلائی گاڑی اتری۔
کرسٹینا کوچ دوران سفر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرسٹینا کوچ 41 سالہ انجینئر ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے ہے۔
کرسٹینا کوچ 41 سالہ انجینئر ہیں کوچ خلائی گاڑی سے مسکراتے ہوئے باہر نکلیں اور ان کا کہنا تھا کہ 'اس وقت میں بہت پرجوش اور خوش ہوں'۔
کرسٹینا کوچ کو دوران سفر انتہائی انہماک کے ساتھ مصروف کار دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے گذشتہ سال 28 دسمبر کو خلا میں 289 دن تک تنہا طویل وقت گزارنے والی خاتون خلاباز پیگی وٹسن کا ریکارڈ توڑا ہے۔
کوچ نے 2020 کے ابتدا میں ہی خلائی سفر سے متعلق تاریخ رقم کی ہے ناسا نے بتایا کہ 14 مارچ 2019 کو مشن پر روانہ ہونے و الی کوچ نے خلائی قیام کے دوران کئے گئے تحقیق اور تجربہ سے لمبی مدت کے خلائی سفر میں خواتین پر اثرات کے بارے میں بتایا۔ جو ناسا کے چاند مشن اور مریخ مشن کی تیاری کے لئے اہم ثابت ہوگا۔
کوچ نے طویل وقت گزارنے والی خاتون خلاباز پیگی وٹسن کا ریکارڈ توڑا ہے۔ کوچ نے خلا میں اپنے ایک سال کے طویل قیام کے دوران پانچ مزید اسپیس واکس بھی انجام دیئے، جس میں ان کا اسپیس واک کل 42 گھنٹے 15 منٹ رہا۔
کوچ کی اس کوشش کو بنی نوع انسان کی خلائی تحقیق کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، کیونکہ سائنس داں اور محققین انسانی دماغ اور جسم پر طویل المیعاد اسپیس لائٹ کے اثرات جاننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
کوچ اپنے ساتھی خلابازوں کے ساتھ اپنے قیام کے دوران کوچ نے متعدد تجربات کیا۔ انھوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے منصوبوں کی مرمت اور سائنسی مطالعات میں حصہ لیا۔
کوچ کا کہنا ہے کہ 'اس وقت میں بہت پرجوش اور خوش ہوں'۔ انہوں نے گردے کے خلیوں کے تجربے میں بھی حصہ لیا جس کا مقصد خلا میں انسانی صحت کے مسائل جیسے گردے میں پتھر اور آسٹیوپوروسس کے علاج کے بہتر طریقے کو سمجھا جاسکتا ہے۔
کرسٹینا کوچ نے لمبی مدت کے خلائی سفر میں خواتین پر اثرات کے بارے میں بتایا ہے مزید پڑھیں: آر آئی ایس اے ٹی ۔2 بی آر1 سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ
کرسٹینا کوچ نے خلا میں بڑھتے ہوئے مائکروگراٹی کرسٹل پر بھی کام کیا، جو ایک اور اہم سائنسی مطالعہ ہے جو کینسر کے موثر علاج تلاش کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
کرسٹینا کوچ کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے ہے۔ کوچ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ خلا میں پودوں کی نشو نما کیسے ہوتی ہے؟