دہلی میکس ہیلتھ کیئرکی ڈائی ٹیٹکس کی علاقائی سربراہ ریتكا سمددار کا کہنا ہے 'کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی سال کے ختم ہونے اور نئے سال کے جشن کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس دوران زیادہ تر لوگ خوب میٹھی چیزیں کھاتے ہیں اور اس بات کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتے کہ زیادہ میٹھی خوردنی اشیا کا استعمال ہماری صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے'۔
سمددار نے کہا کہ 'طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے كولیسٹرول کا بڑھنا اور دل کی بیماریوں میں خاصا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ایسے میں تہوار اور خوشیوں کے وقت مٹھائیوں کے بجائے بادام کی طرح دیگر میوہ جات سے تیار مٹھائیوں اور ڈشز کا استعمال تہواروں کے دوران کیا جائے تو اس سے ذائقہ کے ساتھ ساتھ جسم کو خوراک بھی اچھی ملے گی اور صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات نہیں پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ اگر ہر روز 42 گرام بادام استعمال کیاجائے تو پیٹ کی چربی اور کمر کا موٹاپا کم ہونے کے ساتھ ہی ایل ڈی ایل كولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ دل کی تمام بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
۔
سپر ماڈل اورفٹس کے تئیں کافی چوکنا ملند سومن کا بھی کہنا ہے کہ 'میں تہواروں کے موقع پر ذاتی طور پر ایسے تحفہ دینا زیادہ پسند کرتا ہوں جو صحت کیلے سود مند ہو، یہ وٹامن ای، بی 12 اور آئرن وغیرہ کئی اہم غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ عالمی تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کا یومیہ استعمال ٹائپ -2 ذیابیطس، دل کی مضبوطی اور جسم کے وزن پر مثبت اثر ڈالتا ہے اور یہ ایک اچھی قدرتی غذا ہے'۔