اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بجٹ میں کمی، فینانس کارپوریشن کی سفارشات پر عمل ہے' - ٹیکس وصولی اور معاشی ترقی میں تلنگانہ بہتر ہے۔

حیدرآباد میں چھوٹے کاروباریوں کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں وزیرخزانہ نرملا سیتاررامن نےشرکت کی

Allocation of funds as  per  for The 15th Finance Commission: Nirmala Sitharaman
'بجٹ میں کمی، فینانس کارپوریشن کی سفارشات پر عمل ہے'

By

Published : Feb 16, 2020, 7:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:26 PM IST

حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں چھوٹے کاروباریوں کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارامن نے شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے بجٹ کو کم کرنے پر ردعمل دیا۔ انھوں نے ریاستی حکومت کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز نے تلنگانہ کا بجٹ کم نہیں کیا۔

'بجٹ میں کمی، فینانس کارپوریشن کی سفارشات پر عمل ہے'

انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کو بجٹ مختص کرنے کے لیے15ویں فینانس کارپوریشن کی سفارشات پر عمل کیا گیا اور اس کے مطابق تمام ریاستوں کو بجٹ مختص کیا گیا۔

ٹیکسیز میں42 سے 41 فیصد کی کمی کا اقدام ان کا یا وزارت فیناس اقدام نہیں بلکہ فینانس کارپوریشن کی سفارشات کے مطابق ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور معاشی ترقی میں تلنگانہ بہتر ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے حکومت تلنگانہ کے اس موقف پر کہ ریاست ملک کی ترقی میں معیشت کوسدھارنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تلنگانہ ایک ترقی یافتہ ریاست ہے اور ٹیکسز کی وصولی میں بھی آگے اور بہتر ہے مگر جس طرح تلنگانہ ملک کی ترقی میں رول ادا کررہا ہے اسی طرح ملک کی ہر ریاست اپنا رول ادا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کرنے کے بعد کہا کہ 'مرکزی حکومت نے 25-2024 تک ملک کو پانچ ہزار ارب(پانچ ٹریلین) کی معیشت بنانے کے لیے بجٹ میں متعدد منصوبوں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت بنیادی ڈھانچے میں حکومت کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ سر فہرست ہے اس کے ذریعے ہم اپنے ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:26 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details