اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مسلمانوں پر لگائے گئے رام مندر توڑنے کا الزام جھوٹا ثابت ہوا' - درگاہ اجمیر شریف، راجستھان کی انجمن کے صدر سید معین حسین  چشتی

ایودھیا تنازع کے سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد درگاہ اجمیر شریف کے خدام کی انجمن کے صدر سید معین حسین  چشتی نے بیان جاری کرکے کہاہے کہ 'سپریم کورٹ کے ذریعے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا جانا مسلمانوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوجاتا ہے کہ مسلمانوں نے ایودھیا میں رام مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی تھی'

رگاہ اجمیر شریف، راجستھان کی انجمن کے صدر سید معین حسین  چشتی

By

Published : Nov 25, 2019, 10:08 AM IST

ملک کی سلامتی اور سبھی مذہب کے عقیدت مندوں کے لیے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگاہ میں امن و سلامتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ویڈیو : درگاہ اجمیر شریف، راجستھان کی انجمن کے صدر سید معین حسین چشتی نے بیان

بابری مسجد سے متعلق فیصلے سے قبل اجمیر شریف درگاہ میں ملک بھر میں امن و امان کے لیے خاص دعا کی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اس طرح اب اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی 'انجمن سید زادگان' کے صدر سید معین حسین چشتی نے بیان دیا ہے کہ 'سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ مسلمانوں پر لگائے گئے مندر توڑنے کا جھوٹا الزام غلط تھا اور بابری مسجد کو کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تھی'۔

درگاہ اجمیر شریف، راجستھان

سید معین حسین چشتی نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مسلمانوں کو بڑی کامیابی اور راحت نصیب ہوئی ہے، اب مسلم اس بات سے بری الذمہ ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی مندر کو نقصان پہنچایا تھا'۔

مزید پڑھیں : خواجہ بندہ نواز کی فارسی کتابوں کا اردو ترجمہ

انجمن کے صدر معین حسین چشتی نے یہ بھی کہا کہ 'مسلمانوں کو صلح حدیبیہ کو نہیں بھولنا چاہیے، جہاں اکثریت میں رہتے ہوئے بھی مسلمانوں کو مکہ مکرمہ جانے سے روکا گیا تھا، لیکن بعد میں مسلمانوں نے مکہ کو فتح بھی کیا اور اسلام مخالف لوگ ایمان بھی لائے۔ اسی طرح ایودھیا معاملے میں بھی اللہ کی کوئی بڑی مصلحت پوشیدہ ہوگی'۔

رگاہ اجمیر شریف، راجستھان کی انجمن کے صدر سید معین حسین چشتی

سید معین حسین چشتی صدر انجمن سید زادگان خدامیں خواجہ درگاہ اجمیر شریف سے خصوصی گفتگو ملاحظہ کیجئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details