اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2020, 12:43 PM IST

ETV Bharat / bharat

کورونا سے لڑنے کے لیے تینوں افواج تیار

کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، بھارت میں گزشتہ دو تین روز سے کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

کورونا سے لڑنے کے لیے تینوں فوج تیار
کورونا سے لڑنے کے لیے تینوں فوج تیار

مرکزی حکومت کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے آگے کی تیاری میں مشغول ہے۔ حکومت کا کہنا کے کہ اگر حالات اور بگڑتے ہیں تو پھر ہمیں فوج کی مدد لینی ہوگی۔ وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں فوج کے سربراہ سے بات کی۔

جنرل وپن راوت نے راجناتھ سنگھ کو بتایا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر الگ سے ہسپتال کی نشان دہی کی گئی ہے۔ ہسپتالوں میں نو ہزار سے ذیادہ بیڈ دستیاب کرائے گئے ہیں۔

جیسلمیر، چینئی، مانیسر، ھنڈن اور ممبئی میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کو قرنطین کیا گیا ہے اور وہ 7 اپریل تک قرنطین میں رہیں گے۔

وزیر دفاع کی زیرصدارت اس جائزہ اجلاس میں سی ڈی ایس بپن راوت، آرمی چیف منوج مکند نرونے، بحریہ کے چیف کرم ویر سنگھ اور ایئر فورس کے چیف آر کے ایس بھدوریا موجود تھے۔ اس اجلاس میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز ، ڈی آر ڈی او کے سربراہ سمیت متعدد دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں موجود بحریہ کے چیف کرم ویر سنگھ نے وزیر دفاع کو بتایا کہ بحریہ کے جہاز سویلین اتھارٹی کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ بلکہ بحریہ نے سول اتھارٹی کی مدد کرنا شروع کردی ہے۔

ایئر فورس کے چیف آر کے ایس بھدوریا نے بتایا کہ پچھلے 5 دنوں میں فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ تقریبا 25 ٹن طبی سامان کئی مقامات پر پہنچا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے سربراہ جی ستیش ریڈی نے بتایا کہ ڈی آر ڈی او کی لیب میں تقریبا 50 ہزار لیٹر سینیٹائزر تیار کیا گیا ہے جو دہلی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسی کو مہیا کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details