اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں اور ادھمپور میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم - ادھمپور میں اسکول بند

جموں اور ادھمپور ضلع کے ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے ریاست جموں و کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو لے کر دونوں اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو احتیاطی طور پر بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جموں اور ادھمپور میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

By

Published : Aug 5, 2019, 1:23 AM IST

Updated : Aug 5, 2019, 7:24 AM IST

جموں اور ادھمپور ضلع کے ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے ریاست جموں و کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو لے کر دونوں اضلاع کے تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کو احتیاطی طور پر بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جموں اور ادھمپور میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ضلع کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر اپنے ہیڈ کوارٹرز نہ چھوڑیں۔ تاکہ موجودہ حالات کے دوران سرکاری دفاتر کا کام متاثر نہ ہو۔

سب ڈویثرنل افسران کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں ۔متعلقہ سب ڈویثرنل مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سب ڈویثرنل افسران کی حاضری نوٹ کریں ۔حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 5, 2019, 7:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details