دہلی - این سی آر کے بہت سے علاقوں میں آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بھی 1200 کی سطح کو عبور کرچکا ہے۔ اتوار کی صبح ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے لوگوں کو امید تھی کہ اب فضائی آلودگی سے نجات مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
آلودگی کی تشویشناک سطح کو دیکھتے ہوئے گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) کے تمام اسکولز کو 5 نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ضلعی کلکٹر بی این سنگھ نے تمام نجی اور سرکاری اسکولز کو درجہ ایک سے 12 تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔