سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ہسپتال نے اس انوکھے واقعہ کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔
ہسپتال کی ساری نرسیں حاملہ - امریکی شہر پورٹ لینڈ
امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی نو نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔
ہسپتال کی ساری نرسیں حاملہ!
ہسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملہ کی کمی کا سامنا ہوگا۔ اس پر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔
تمام نرسیں اس حوالہ سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔
Last Updated : Mar 28, 2019, 4:28 PM IST