اردو

urdu

بہار میں کورونا کے 34 نئے کیسز، مجموعی تعداد 1033

By

Published : May 16, 2020, 2:24 PM IST

ریاست بہار میں بھی کورونا کے کیسز میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، یہاں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

بہار میں کورونا کے 34 نئے کیسز، مجعموعی تعداد 1033
بہار میں کورونا کے 34 نئے کیسز، مجعموعی تعداد 1033

جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 34 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 33 تک جا پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ آج درج کیے گئے معاملوں میں سے سات معاملے مدھے پورا کے ہیں، اور پانچ پانچ معاملے کھگڑیا اور سیوان کے ہیں، وہیں بھوجپور، نوادہ، پٹنہ اور لکھی سرائے میں ایک ایک معاملے درج کیے گئے ہیں۔

جبکہ کشن گنج اور سوپول میں دو دو اور سہرسہ میں تین معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details