آل انڈیا مہیلا کانگریس نے خواتین مزدوروں کے درمیان 25 لاکھ سینیٹری نیپکن کٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سینیٹری رومال اور صابن کے ساتھ ایک ڈسپوز ایبل بیگ شامل ہے۔
- بااختیار خواتین مہم:
حزب اختلاف کانگریس کی ویمن ونگ کی جانب سے یہ کٹز اس کی 'گریما' مہم کے تحت خواتین کو ماہواری اور صحت کی برقراری کے تحت بااختیار بنانے کے لئے تقسیم کیے جائیں گے۔
- 'حکومت کی عدم توجہ'
خواتین ونگ کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'ہر گزرتے دن کے ساتھ مہاجروں کا بحران مزید بڑھتا جارہا ہے۔ یہ اپنے آبائی مقامات پر جاتے ہوئے سڑکوں پر آنے والے مزدوروں کی پریشان کن حالت زار کے خلاف حکومت کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس بڑے بحران کے دوران خواتین کو بے حسی کے ساتھ نظر انداز کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جب 24 مارچ کی آدھی رات سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تو حکومت ہند کی جانب سے ضروری سامان کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی ، جس میں واضح طور پر سینیٹری نیپکن کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔