ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اے ڈی جی میرٹھ ژون کے مطابق پورے ژون میں پولیس محکمہ كو مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اور باہر سے آنے جانے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
میرٹھ میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے ساتھ پولیس اہلکار بھی مستعدی دکھارہے ہیں شہر کے مختلف چوراہوں بس اسٹینڈز ریلوے اسٹیشنوں پر خاص نظر رکھنے کے ساتھ ہی مسافروں کی بھی تلاشی لی جا رہی تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی معاملہ درپیش نہ آئے۔