اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اکشے کمار نے 25 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا - کورونا وائرس

بالی وڈ اداکارہ ٹوئنكل کھنہ اپنے شوہر اکشے کمار کے کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے 'پی ایم کیئر فنڈ' میں 25 کروڑ روپے کا عطیہ دینے پرفخر محسوس کررہی ہیں۔

کورونا وائرس کے لئے 25 کروڑ روپے دینے کا اعلان :اکشے کمار
کورونا وائرس کے لئے 25 کروڑ روپے دینے کا اعلان :اکشے کمار

By

Published : Mar 29, 2020, 3:11 PM IST

کورونا وائرس سے پوری دنیا اس وقت متاثر ہے۔ اس بحران کی گھڑی میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کی طرف سے 'پي ایم كیئر فنڈ' میں اپنا تعاون دینے کی بات کہی ہے۔

اکشے نے فنڈ میں 25 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اکشے کی اس پہل سے ان کی بیوی فخر محسوس کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:چین سے ایک ارب ماسک درآمد کرئے گا فرانس

ٹوئنکل نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اکشے سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تواکشے نے کہاکہ' جب میں نے اپنا کریئر شروع کیا تھا اس وقت میرے پاس کچھ نہیں تھا، لیکن آج میرے پاس بہت کچھ ہے، میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔جن کے پاس کچھ نہیں ہے میں ان کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details