اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں کی فلموں کے ڈائریکٹر کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل - مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف اداکار اور خاندیشی فلموں کے ڈائریکٹر اکرم خان

پورے بھارت میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگوں کو گھروں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ کی تمام فلمی شخصیات کی جانب سے بھی عوام کو اپنے گھروں میں محظوظ رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل
عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

By

Published : Mar 28, 2020, 9:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف اداکار اور خاندیشی فلموں کے ڈائریکٹر اکرم خان نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اپنے مداحوں اور عوام کی کورونا وائرس حفاظت کے لیے گھروں میں محظوظ رہنے کی اپیل کی۔

اکرم خان نے کہا کہ انھوں نے زندگی کے زیادہ تر ایام مالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ کی فلموں میں بطور اداکار، ڈائریکٹر، سنگر اور ہر طرح کا کام گھر سے باہر رہ کر کیا لیکن فی الحال وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور بہت خوش ہیں کہ اتنی مصروفیت کے بعد اب انھیں اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ضروری ہے احتیاط اور وہ بہت آسان ہے گھر میں رہا جائے اور دوسروں کو بھی گھروں میں رہنے کی نصیحت کی جائے۔

اکرم خان نے مزید کہا کہ 'آج ہمارے ہیرو پولس اور ڈاکٹر حضرات ہیں جو ہمارے کے لیے خود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گھروں سے باہر بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں'۔

اکرم خان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومت کے احکامات اور قانون کی پاسداری کریں۔ یہی ایک سچے ہندوستانی شہری ہونے کی دلیل ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details