واضح رہے کہ سنہ 2013 میں اویسی نے کہا تھا کہ 'پولیس کو پندرہ منٹ کے لیے ہندو اور مسلمان کے درمیان سے ہٹا دیا جائے تو کافی ہے، اس سے پتہ چل جائے گا کہ کون کتنا طاقتور ہے۔'
اویسی نے گذشتہ روز ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ 'لوگ ان کو ڈراتے ہیں جو آسانی سے ڈر جاتے ہیں۔ ان سے ڈرتے ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ کیسے ڈرایا جاتا ہے۔ کیوں وہ (آر ایس ایس) مجھ سے ڈرتے ہیں؟ کیوںکہ اب تک وہ میرے '15 منٹ کے بیان' کو بھلا نہیں پا رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایک وقت تھا جب نظام آباد کا ڈپٹی میئر اے آئی ایم آئی ایم کا تھا لیکن اب نظام کا رکن اسمبلی بی جے پی کا ہے۔ اگر یہ نہیں چاہتے کہ اے آئی ایم آئی ایم جیتے تو ٹھیک ہے لیکن بی جے پی کو شکست دیں۔'