ریاست پنجاب کے بھٹنڈہ میں یوتھ اکالی پارٹی کے رہنما سکھنپریت سنگھ کا سنیچر کی رات ہوئے قتل کی وجہ تین لاکھ روپے وصول کرنے کے سلسلے میں تنازعہ تھا جس کے سبب ملزم نے انہیں کی ریوالور سے انہیں گولی مار دیا۔
پولس نے یہ باتیں ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بتائی ہیں۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ بھوپندر سنگھ ورک نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سکھنپریت نے فائننس کا کام کرنے والے سنجے ٹھاکر عرف سمی سے تین سال پہلے تین لاکھ روپے قرض لئے تھے۔