اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواجہ اجمیری کے عرس پر دیگوں کے ٹھیکے کا اعلان

ہر برس خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ میں موجود دونوں دیگوں کا ٹھیکہ 25 دنوں کے لیے دیا جاتا ہے، تاہم اس برس یہ ٹھیکہ 15 دنوں کے لیے حاجی افتخار چشتی کو دیا گیا ہے۔

درگاہ اجمیر شریف
درگاہ اجمیر شریف

By

Published : Feb 7, 2021, 1:33 PM IST

رواں برس خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی دو دیگوں کا ٹھیکا صرف 15 دنوں کے لیے 2 کروڑ 7 لاکھ 7 ہزار 786 روپے میں دیا گیا ہے۔

رواں برس دونوں دیگوں کا یہ ٹھیکہ حاجی افتخار چشتی کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر برس عرس کا ٹھیکہ 25 دنوں کا دیا جاتا تھا، تاہم کورونا وائرس کی وبا کے سبب اس میں تخفیف کر دی گئی ہے۔

پہلے 25 دنوںمیں دس دن پشکر میلا اور پندرہ دن اجمیر عرس شامل ہوتے تھے۔ تاہم اس مرتبہ صرف پندرہ دن کے لیے ہی ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

گذشتہ برس دونوں دیگوں کا ٹھیکہ 25 دنوں کے لیے دو کروڑ 94 لاکھ کا دیا گیا تھا۔

درگاہ اجمیر شریف

مزید پڑھیں:اجمیر: عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو

اس کے علاوہ ہر مہینے کا ٹھیکہ بھی دیا جاتا ہے، جس کی بولی ایک کروڑ تک لگائی جاتی ہے۔ جب کہ یہ بولی عرس کے درمیان تین کروڑ سے بھی زیادہ لگ جاتی ہے۔

غور طلب ہے کی اجمیر شریف درگاہ میں دو دیگیں ہیں۔ بڑی دیگ بادشاہ اکبر اور چھوٹی دیگ جہانگیر نے پیش کی تھی۔

عقیدت مند اپنی مرادیں پوری ہونے پر اس میں نذرانہ پیش کرتے ہیں اور لنگر بھی بنواتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ بڑی دیگ میں ایک سو بیس من یعنی 4800 کلو گرام اور چھوٹی دیگ میں 60 من یعنی 2400 کلو گرام تبرک پکایا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس تبرک کو زائرین کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details