اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر: جنّتی دروازہ اور لوگوں کی عقیدت - ہندالولی

خواجہ معین الدین چشتیؒ جنہیں پوری دنیا شہنشاہِ ہند اور تاجدار ہند کے نام سے جانتی ہے، کا 807 واں عرس بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ajmer

By

Published : Mar 16, 2019, 1:33 PM IST

ویسے تو اللہ کے ولیوں کی شان ہی نرالی ہے لیکن ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بات ہی الگ ہے۔

video

خواجہ معین الدین چشتیؒ، جنہیں دنیا سلطان الھند، خواجہ غریب نواز، ہندالولی، جیسے القابات سے پکارتی ہے کا ہر برس یکم رجب سے 6 رجب تک ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں عرس بڑی عقیدت سے منایا جاتا ہے۔

سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ خواجہ غریب نواز میں زیارت کے لیے جمع ہوتی ہے۔

عرس میں شرکت کے لیے آنے والے عقیدت مندان میں درگاہ خواجہ غریب نواز کے جنّتی دروازے کو چومنے کے لیے کافی جوش پایا جاتا ہے۔

درگاہ کے خام سید رکن الدین چشتی نے جنّتی دروازے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس دروازے کو چومنے سے کافی ژواب ملتا اور جبکہ اس دروازے کا طواف کرنے سے ایک حج کا ثواب ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنتی دروازہ یکم رجب سے 6 رجب تک کھلتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details