اجمیر عرس مبارک کے موقع پر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ نے نفرت کو ختم کرنے اور محبت کو عام کرنے کا پیغام دیا ہے۔
اجمیر کےمشائخ نے امن کا پیغام دیا بورڈ کے چیئرمین مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی نے ملک کے حالات پر برادران وطن سے اپیل کی ہے کہ نفرتوں کو ختم کریں محبت اور بھائی چارے کی شمع روشن کریں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی حکومت عوام کے حق میں فیصلے کرے اور راحت کا اقدام کرے۔
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار سے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا گیا ہے۔ خواجہ صاحب کے 808 ویں عرس مبارک کے موقع پر یہ اعلان گیا گیا ہے۔ آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کریں اور محبت کی فضا کو پھیلائیں، مشائخ نے دہلی کے حالات پر بھی عوام سے گزارش کی ہے کہ فساد سے متاثرہ افراد کی مدد کریں اور خواجہ غریب نواز کی انسانیت بھائی چارہ کے پیغام کو پھیلائیں۔
, چیرمین آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ نے این آر سی, سی اے اے اور این پی آر پر کہا کہ ملک کی حکومت کو عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے ان کے مطالبے پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے ,تاکہ امن اور جمہوریت برقرار رہے۔
انھوں نے امید کی کہ اجمیر شریف سے آل انڈیا مشائخ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کا ملک کی عوام پر گہرا اثر پڑے گا۔ اور ملک میں پھیلی نفرت کی فضا ختم ہوگی۔