انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے جہاں صرف ایک پارٹی کو اقتدار حاصل ہے'۔
اجیت پوار نے کہا کہ 'پنجاب، کیرالہراجستھان اور مغربی بنگال میں 'سی اے اے' کے خلاف جو قرارداد منظور کی گئی ہیں ان تمام ریاستوں میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہےجبکہ مہاراشٹر میں ایسا نہیں ہے'۔
پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا 'ہمارے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ 'سی اے اے' اور این آر سی کی وجہ سے مہاراشٹر میں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اپنے بیان پر وضاحت بھی دی اور کہا کہ یہ ہماری رائے ہے'۔